❮
❯
حدیث نمبر: 7724
عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: "لِلْكَافِرِ هَجْعَةٌ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ يَذُوقُونَ فِيهَا طَعْمَ النَّوْمِ فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ قَالَ الْكَافِرُ: ( يَا وَيْلَنَا مَنْ بَعَثَنَا مِنْ مَرْقَدِنَا هَذَا ) فَيَقُولُ الْمُؤْمِنُ: ( هَذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمَنُ وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ ) ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ، عَنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ لَيْثٍ عَنْهُ بِهِ.
ترجمہ

مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”کافر کے لیے قیامت کے دن سے قبل ایک ایسی اونگھ ہوگی جس میں وہ نیند کی لذت محسوس کریں گے، پھر جب قیامت کا دن برپا ہوگا تو کافر پکار اٹھے گا: ﴿ہائے ہماری بربادی! ہمیں ہماری اس خواب گاہ سے کس نے اٹھا دیا؟﴾ تو اس کے جواب میں مومن کہے گا: ﴿یہ وہی ہے جس کا رحمن نے وعدہ کیا تھا اور رسولوں نے سچ کہا تھا﴾“۔ اسے مسدد نے معتمر کے واسطے سے لیث سے اور انہوں نے مجاہد سے انھی الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب القيامة وأهوالها / حدیث: 7724
درجۂ حدیث محدثین: أثر موقوف أو مقطوع؛ لم أقف على حكم موثوق لإسناده