إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب القيامة وأهوالها— قیامت اور اس کی ہولناکیوں کا بیان۔
باب ما جاء في المماليك وساداتهم والقصاص بين الحيوانات باب: غلاموں اور ان کے آقاؤں، اور جانوروں کے درمیان قصاص کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: "سَارَّ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ بِشَيْءٍ فَكَلَّمَهُ فِيهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، فَقِيلَ لَهُ: أَغْضَبْتَ الْأَمِيرَ. فَقَالَ خَالِدٌ: إِنِّي لَمْ أُرِدْ أَنْ أُغْضِبَهُ وَلَكِنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَشَدُّهُمْ عَذَابًا لِلنَّاسِ فِي الدُّنْيَا ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَالْحُمَيْدِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ وَاحِدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.خالد بن حکیم بن حزام سے روایت ہے کہ سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے اس علاقے کے ایک باشندے سے کوئی خفیہ بات کی تو اس معاملے میں سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے ان سے گفتگو کی، جس پر سیدنا خالد رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ ”آپ نے امیر کو غصہ دلا دیا ہے“، تو سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرا ارادہ انہیں غصہ دلانے کا نہیں تھا بلکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”یقیناً قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو دنیا میں لوگوں کو سب سے زیادہ تکلیف (عذاب) دیتے تھے۔““ اس حدیث کو امام ابو داؤد طیالسی، حمیدی، ابو بکر بن ابی شیبہ اور احمد بن حنبل نے ایک ہی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔