❮
❯
حدیث نمبر: 77
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنِ عُطَارِدٍ الْبَصْرِيُّ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، حَدَّثَنِي أَسِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي جُمُعَةَ قَالَ: "تَغَدَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، فَقَالَ لَهُ أَبُو عُبَيْدَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحَدٌ خَيْرٌ مِنَّا، أَسْلَمْنَا مَعَكَ وَجَاهَدْنَا مَعَكَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَوْمٌ يَكُونُونَ مِنْ بَعْدِي يُؤْمِنُونَ بِي وَلَمْ يَرَوْنِي " .
قُلْتُ: أَبُو جُمُعَةَ هُوَ الْأَنْصَارِيُّ، وَقِيلَ: الْكِنَانِيُّ، وَقِيلَ: الْقَارِئُ، اسْمُهُ حَبِيبُ بْنُ سَبَّاعٍ، لَهُ صُحْبَةٌ. وَصَالِحُ بْنُ جُبَيْرٍ هُوَ الصُّدَائِيُّ أَبُو مُحَمَّدٍ. وَأَسَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَمْ أَقِفْ لَهُ عَلَى تَرْجَمَةٍ.
ترجمہ

سیدنا ابو جمعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا جبکہ آپ ﷺ کے ہمراہ سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، تو سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا ہم سے بہتر بھی کوئی ہے جبکہ ہم آپ پر ایمان لائے اور آپ کی معیت میں جہاد کیا؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں، وہ لوگ جو میرے بعد آئیں گے، وہ مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہو گا“۔
میں کہتا ہوں: سیدنا ابو جمعہ رضی اللہ عنہ انصاری ہیں، اور ایک قول کے مطابق کنانی یا قاری ہیں، ان کا نام حبیب بن سباع ہے اور انہیں صحبتِ رسول ﷺ کا شرف حاصل ہے، صالح بن جبیر رحمہ اللہ، صدائی ابو محمد ہیں، جبکہ اسید بن عبد الرحمن رحمہ اللہ کے حالاتِ زندگی پر میں مطلع نہیں ہو سکا۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإيمان / حدیث: 77
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ لجهالة بعض رواته
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 16529، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2744، وأخرجه فتح الباري برقم: 1، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7075، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3537، 3538، 3539، 3541، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2459»