إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء فيمن آمن بالغيب باب: غیب پر ایمان لانے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَا لَيْتَنِي لَقِيتُ إِخْوَانِي، قَالُوا: أَلَسْنَا إِخْوَانَكَ وَأَصْحَابَكَ؟ قَالَ: بَلَى - حَتَّى قَالَ ثَلَاثًا - وَأُولَئِكَ يَقُولُونَ: آمَنَّا بِكَ وَصَدَّقْنَاكَ وَنَصَرْنَاكَ. قَالَ: بَلَى، وَلَكِنَّ قَوْمًا يَجِيئُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ يُؤْمِنُونَ بِي إِيمَانَكُمْ، وَيُصَدِّقُونِي تَصْدِيقَكُمْ، وَيَنْصُرُونِي نَصْرَكُمْ، فَيَا لَيْتَنِي قَدْ لَقِيتُ إِخْوَانِي " .
قُلْتُ: مُوسَى ضَعِيفٌ.سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے کاش! میں اپنے بھائیوں سے ملاقات کرتا،“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”کیا ہم آپ کے بھائی اور آپ کے ساتھی نہیں ہیں؟“ آپ ﷺ نے تین مرتبہ فرمایا: ”کیوں نہیں (تم ہو)۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”ہم آپ پر ایمان لائے، آپ کی تصدیق کی اور آپ کی نصرت و مدد کی ہے،“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک (تم نے ایسا ہی کیا ہے)، لیکن کچھ لوگ تمہارے بعد ایسے آئیں گے جو مجھ پر تمہارے جیسا ہی ایمان لائیں گے، میری ویسی ہی تصدیق کریں گے جیسی تم نے کی ہے اور میری ویسی ہی مدد کریں گے جیسی تم نے کی ہے، سو کاش کہ میں اپنے ان بھائیوں سے ملاقات کر پاتا۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں کہ اس کی سند میں موجود راوی موسیٰ بن عبیدہ ضعیف ہے۔