إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء فيمن آمن بالغيب باب: غیب پر ایمان لانے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 76
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا دَاوُدُ ، ثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " طُوبَى لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي، وَطُوبَى لِمَنْ آمَنَ بِي وَلَمْ يَرَنِي، طُوبَى لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ " قُلْتُ: بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ مُدَلِّسٌ، وَقَدْ رَوَاهُ بِالْعَنْعَنَةِ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”خوشخبری ہے اس کے لیے جس نے مجھے دیکھا اور مجھ پر ایمان لایا، اور خوشخبری ہے اس کے لیے جو مجھ پر ایمان لایا حالانکہ اس نے مجھے نہیں دیکھا، ان کے لیے ﴿طُوبَى لَهُمْ وَحُسْنُ مَآبٍ﴾ ”خوش نصیبی اور بہترین ٹھکانا“ ہے۔“
میں کہتا ہوں کہ بقیہ بن ولید دمشقی رحمہ اللہ مدلس راوی ہیں اور انہوں نے اس حدیث کو عنعنہ (عن کے لفظ) کے ساتھ روایت کیا ہے۔