إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب في يأجوج ومأجوج باب: یاجوج و ماجوج کا بیان۔
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَرْمَلَةَ، عَنْ خَالَتِهِ قَالَتْ: "خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ وَهُوَ عَاصِبٌ أُصْبُعَهُ مِنْ لَدْغَةِ عَقْرَبٍ فَقَالَ: إِنَّكُمْ تَقُولُونَ لَا عَدُوَّ، وَإِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا تُقَاتِلُوا عَدُوًّا حَتَّى تُقَاتِلُوا يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ، عِرَاضَ الْوُجُوهِ، صِغَارَ الْعُيُونِ، صُهْبَ الشِّعَافِ، وَمِنْ كُلِ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ، كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.سیدہ (خالد بن عبد اللہ بن حرملہ کی خالہ) رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو خطبہ دیا جبکہ بچھو کے ڈسنے کی وجہ سے آپ ﷺ نے اپنی انگلی مبارک پر پٹی باندھی ہوئی تھی، اس دوران آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ کہتے ہو کہ (اب) کوئی دشمن نہیں ہے، حالانکہ تم مسلسل دشمنوں سے قتال کرتے رہو گے یہاں تک کہ تم یاجوج و ماجوج سے جنگ کرو گے، وہ چوڑے چہروں، چھوٹی آنکھوں اور سرخی مائل بالوں والے ہوں گے، وہ ﴿مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ﴾ ”ہر بلندی سے تیزی سے اتر رہے ہوں گے“، گویا کہ ان کے چہرے تہہ بہ تہہ ڈھالیں ہیں“۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔