❮
❯
حدیث نمبر: 762
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، ثَنَا أَبُو سِنَانٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - أَوْ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - قَالَ: "مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ مِائَةَ آيَةٍ، كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ حَافَظَ عَلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ " قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ فِي صَحِيحِهِ وَالْحَاكِمُ بِهَذَا اللَّفْظِ وَقَالَ: صَحِيحٌ عَلَى شَرْطَيْهِمَا.
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ یا سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جو شخص ایک رات میں سو آیات کی تلاوت کرے، اسے فرماں برداروں میں لکھ دیا جاتا ہے، اور جو پانچوں نمازوں کی پابندی کرے، اسے غافل لوگوں میں نہیں لکھا جاتا۔“
میں کہتا ہوں: اسے امام ابن خزیمہ نے اپنی صحیح میں اور امام حاکم نے انہی الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے اور اسے شیخین (بخاری و مسلم) کی شرائط پر صحیح قرار دیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الصلاة / حدیث: 762
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح، والشك في اسم الصحابي لا يضر
تخریج حدیث «أخرجه سنن الدارمي برقم: 3454، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7748، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6768، 6769، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 24، 136»