❮
❯
حدیث نمبر: 7583
عَنْ خَارِجَةَ بْنِ الصَّلْتِ قَالَ: "خَرَجْنَا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ دَارِهِ وَالْإِمَامُ رَاكِعٌ، فَرَكَعْنَا، ثُمَّ مَشَيْنَا حَتَّى اتَّصَلْنَا بِالصَّفِ، فَمَرَّ رَجُلٌ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ. فَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ. فَلَمَّا قَضَيْنَا الصَّلَاةَ قُلْنَا: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، كَأَنَّهُ رَاعَكَ تَسْلِيمُ الرَّجُلِ، قَالَ: أَجَلْ كَانَ يُقَالُ: إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ تُتَّخَذَ الْمَسَاجِدُ طُرُقًا، وَأَنْ يُسَلِّمَ الرَّجُلُ عَلَى الرَّجُلِ بِالْمَعْرِفَةِ، وَأَنْ يَتَّجِرَ الرَّجُلُ وَالْمَرْأَةُ جَمِيعًا، وَأَنْ تَغْلُوا مُهُورُ النِّسَاءِ وَالْخَيْلُ، ثُمَّ تَرْخُصَ وَلَا تَغْلُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَإِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ وَاللَّفْظُ لَهُ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ ابْنُ مَنِيعٍ وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
ترجمہ

سیدنا خارجہ بن صلت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ہمراہ ان کے گھر سے نکلے، (مسجد پہنچے تو) امام رکوع کی حالت میں تھا، چنانچہ ہم نے بھی رکوع کیا اور اسی حالت میں چلتے ہوئے صف سے جا ملے، اس دوران ایک شخص گزرا اور اس نے کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ» ”آپ پر سلامتی ہو اے ابو عبدالرحمن!“، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «اللَّهُ أَكْبَرُ صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے سچ فرمایا“، جب ہم نماز سے فارغ ہوئے تو ہم نے عرض کیا: اے ابو عبدالرحمن! ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کے سلام کرنے نے آپ کو حیرت و تشویش میں ڈال دیا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جی ہاں، یہ کہا جاتا تھا کہ بلاشبہ قیامت کی علامات میں سے یہ ہے کہ مساجد کو راستوں کے طور پر استعمال کیا جائے گا، اور یہ کہ آدمی صرف جان پہچان کی بنیاد پر کسی کو سلام کرے گا، اور یہ کہ مرد اور عورت دونوں مل کر تجارت کریں گے، اور یہ کہ عورتوں کے مہر اور گھوڑے مہنگے ہو جائیں گے، پھر وہ سستے ہو جائیں گے اور قیامت تک دوبارہ مہنگے نہیں ہوں گے“۔ اسے ابو داؤد طیالسی اور اسحاق بن راہویہ نے روایت کیا ہے اور الفاظ انہی کے ہیں، نیز اسے ابوبکر بن ابی شیبہ، احمد بن منیع، حارث بن ابی اسامہ، ابو یعلی موصلی اور احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے، جبکہ امام حاکم نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الفتن / حدیث: 7583
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح