❮
❯
حدیث نمبر: 7581
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "سِتٌّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ: مَوْتُ نَبِيِّكُمْ، وَفَتْحُ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، وَأَنْ يُعْطَى الرَّجُلُ أَلْفَ دِينَارٍ فَيَسْخَطَهَا، وِفِتْنَةٌ يَدْخُلُ حَرْبُهَا بَيْتَ كُلِّ رَجُلٍ مُسْلِمٍ، وَمَوْتٌ يَأْخُذُ النَّاسَ كَقُعَاصِ الْغَنَمِ، وَأَنْ تَغْدِرَ الرُّومُ فَيَسِيرُونَ بِثَمَانِينَ بَنْدًا تَحْتَ كُلِّ بَنْدٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ فِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ .
ترجمہ

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کی نشانیوں میں سے چھ باتیں یہ ہیں: تمہارے نبی کی وفات، بیت المقدس کی فتح، کسی شخص کو (بطورِ عطا) ایک ہزار دینار دیے جانا اور اس کا اس پر (کم سمجھ کر) ناراض ہونا، ایسا فتنہ جس کی شدت اور تپش ہر مسلمان کے گھر میں داخل ہو جائے گی، ایسی کثرتِ موت جو لوگوں کو اس طرح اچانک اپنی لپیٹ میں لے لے گی جیسے بھیڑوں کو تھوتھنی کی (وبائی) بیماری لگ جاتی ہے، اور یہ کہ رومی بدعہدی کریں گے اور وہ اسی (80) جھنڈوں کے تلے تم پر چڑھائی کریں گے، جبکہ ہر جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار (کا لشکر) ہو گا۔“ اس حدیث کو امام ابو بکر بن ابی شیبہ نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں نہاس بن قہم نامی راوی ہے اور وہ ضعیف ہے، تاہم اس کا ایک شاہد سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی حدیث سے بھی مروی ہے جسے امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الفتن / حدیث: 7581
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه أبو بكر بن أبي شيبة بسند فيه النهاس بن قهم، وهو ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21487، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 275»