إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب في قوم يأكلون بألسنهم كما تأكل البقر وفيمن بدا بعد هجرة باب: ان لوگوں کا بیان جو اپنی زبانوں کے ذریعے اس طرح کھائیں گے جیسے گائے کھاتی ہے، اور جو ہجرت کے بعد (دوبارہ) بادیہ نشین ہو جائے۔
حدیث نمبر: 7574
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَعَنَ اللَّهُ مَنْ بَدَا بَعْدَ هِجْرَةٍ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - إِلَّا فِي فِتْنَةٍ، فَإِنَّ الْبَدْوَ خَيْرٌ مِنَ الْمُقَامِ فِي الْفِتْنَةِ ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تین مرتبہ ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت فرمائے جو ہجرت (کر کے مدینہ آنے) کے بعد دوبارہ بدوی یا دیہاتی زندگی اختیار کر لے، سوائے فتنے کے ایام کے، کیونکہ فتنے میں مقیم رہنے کی نسبت صحرا نشینی اختیار کر لینا بہتر ہے۔“ اسے امام محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کے بعض راویوں کے حالات نامعلوم (مجہول) ہیں۔