❮
❯
حدیث نمبر: 7573
عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: "كَانَتْ لِي حَاجَةٌ إِلَى أَبِي سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، فَقَدَّمْتُ بَيْنَ يَدَيْ حَاجَتِي كَلَامًا مِمَّا يُحَدِّثُ النَّاسُ وَيُوَصِّلُونَ، فَلَمْ يَكُنْ يَسْمَعُهُ مِنِّي، ثُمَّ طَلَبْتُ حَاجَتِي، قَالَ: فَرَغْتَ مِنْ حَاجَتِكَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: مَا كَانَتْ حَاجَتُكَ مِنْكَ أَبْعَدَ، وَلَا كُنْتُ فِيكَ أَزْهَدَ مُنْذُ سَمِعْتُ كَلَامَكَ هَذَا، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: سَيَكُونُ قَوْمٌ يَأْكُلُونَ بِأَلْسِنَتِهِمْ كَمَا تَأْكُلُ الْبَقَرُ بِأَلْسِنَتِهَا مِنَ الْأَرْضِ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَتَقَدَّمَ فِي أَوَّلِ كِتَابِ الْمَوَاعِظِ.
ترجمہ

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے عمر بیان کرتے ہیں کہ مجھے اپنے والد سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے کوئی کام درپیش تھا، تو میں نے اپنی حاجت پیش کرنے سے پہلے ایسی لچھے دار اور پر تکلف گفتگو کی جیسی لوگ بنا سنوار کر کیا کرتے تھے، مگر وہ میری بات کی طرف متوجہ نہ ہوئے، پھر جب میں اپنی ضرورت بیان کر چکا تو انہوں نے دریافت کیا: ”کیا تم اپنی حاجت بیان کر چکے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، تو انہوں نے فرمایا: ”تمہاری یہ حاجت مجھ سے اتنی دور کبھی نہ تھی اور نہ ہی میں تمہارے بارے میں اتنا بیزار ہوا تھا جتنا تمہاری یہ گفتگو سننے کے بعد ہوا ہوں، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب ایسے لوگ ہوں گے جو اپنی زبانوں کے ذریعے (چرب زبانی کر کے) اس طرح کھائیں گے جیسے گائے اپنی زبان سے زمین (کی گھاس) کھاتی ہے“۔“ اس حدیث کو امام مسدد، امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے، اور یہ کتاب المواعظ کے آغاز میں پہلے گزر چکی ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الفتن / حدیث: 7573
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لإبهام الراوي عن عمر بن سعد
تخریج حدیث «مداره على يحيى بن سعيد القطان: حدثني رجل كنت أسميه فنسيت اسمه عن عمر بن سعد (مسند أحمد 1517)، وطريق أبي حيان عن مجمع مرسل لأن مجمعًا لم يدرك القصة؛ قال أحمد شاكر: إسناداه ضعيفان، وأعله الهيثمي بالراوي المبهم (المجمع 8/116)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1520، وأخرجه مسند البزار برقم: 1193، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13281، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1024، 1025»