إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب ما يكون في هذه الأمة من فساد وخسف وقذف باب: اس امت میں ہونے والے فساد، خسف (زمین میں دھنسنے) اور قذف (پتھر برسنے) کا بیان۔
حدیث نمبر: 7560
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّنْ مُسِخَ أَيَكُونُ لَهُ نَسْلٌ؟ قَالَ: مَا مُسِخَ أَحَدٌ قَطُّ فَكَانَ لَهُ نَسْلٌ وَلَا عَقِبٌ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے ان لوگوں کے متعلق دریافت کیا جن کی صورتیں مسخ کر دی گئی تھیں کہ کیا ان کی کوئی نسل ہوتی ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جس کسی کی صورت مسخ کی گئی ہو، اس کی کوئی نسل یا اولاد آگے چلی ہو۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔