إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب ما يكون في هذه الأمة من فساد وخسف وقذف باب: اس امت میں ہونے والے فساد، خسف (زمین میں دھنسنے) اور قذف (پتھر برسنے) کا بیان۔
حدیث نمبر: 7559
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "سَيَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ خَسْفٌ وَمَسْخٌ وَرَجْفٌ وَقَذْفٌ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب اس امت میں زمین میں دھنسائے جانے، صورتیں مسخ ہونے، شدید زلزلوں اور آسمان سے پتھر برسنے کے واقعات پیش آئیں گے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔