إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب في ذم الحكم بن أبي العاص وبنيه باب: حکم بن ابی العاص اور اس کے بیٹوں کی مذمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 7530
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا بَلَغَ بَنُو الْحَكَمِ ثَلَاثِينَ رَجُلًا اتَّخَذُوا دِينَ اللَّهِ دَغَلًا، وَعِبَادَ اللَّهِ خَوَلًا، وَمَالَ اللَّهِ دُوَلًا ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَمَدَارُ إِسْنَادَيْهِمَا عَلَى عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب بنو حکم کی تعداد تیس مردوں تک پہنچ جائے گی تو وہ اللہ کے دین کو مفسدہ گری و دھوکہ دہی کا ذریعہ، اللہ کے بندوں کو اپنا غلام اور اللہ کے مال کو اپنی جاگیر بنا لیں گے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے اور ان دونوں کی اسناد کا مدار عطیہ عوفی پر ہے، جو کہ ضعیف راوی ہے۔