إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب في شر الخلق والخليقة باب: مخلوق میں سب سے بدترین لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 7485
وَعَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ فِيكُمْ قَوْمًا، يَتَعَبَّدُونَ وَيَدِينُونَ حَتَّى يَعْجَبَ النَّاسُ، وَتُعْجِبُهُمْ أَنْفُسُهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ وَاحِدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے درمیان کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو عبادت گزاری اور دین داری میں اس قدر غلو کریں گے کہ لوگ (ان کی کثرتِ عبادت دیکھ کر) حیران رہ جائیں گے اور وہ خود بھی اپنی پارسائی پر اترانے لگیں گے، لیکن وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور احمد بن منیع نے ایک ہی سند سے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔