إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب في شر الخلق والخليقة باب: مخلوق میں سب سے بدترین لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 7484
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: "كُنَّا جُلُوسًا عَلَى بَابِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ نَنْتَظِرُهُ أَنْ يَخْرُجَ إِلَيْنَا فَخَرَجَ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا إِنَّ قَوْمًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الْإِسْلَامِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ ". رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (کہ جب وہ اپنے گھر سے باہر تشریف لائے تو) انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں یہ بات ارشاد فرمائی تھی کہ ”کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو قرآن کی تلاوت تو کریں گے مگر وہ ان کے حلق کی ہڈیوں سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دینِ اسلام سے اس طرح (صاف) نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے پار نکل جاتا ہے۔“ اس روایت کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے نقل کیا ہے۔