إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب القتال على الملك وترك قتال الترك باب: بادشاہت کی خاطر لڑائی اور ترکوں سے قتال نہ کرنے کا بیان۔
عَنْ ثَرْوَانَ بْنِ مِلْحَانَ قَالَتْ: "كُنَّا جُلُوسًا فِي الْمَسْجِدِ فَمَرَّ عَلَيْنَا عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقُلْنَا لَهُ: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْفِتْنَةِ. فَقَالَ عَمَّارٌ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: سَيَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ يَقْتَتِلُونَ عَلَى الْمُلْكِ، يَقْتُلُ عَلَيْهِ بَعْضُهُمْ بَعْضًا. فَقُلْنَا لَهُ: لَوْ حَدَّثَنَا بِهِ غَيْرُكَ كَذَّبْنَاهُ. فَقَالَ: أَمَا إِنَّهُ سَيَكُونُ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَبُو يَعْلَى، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ثروان بن ملحان بیان کرتے ہیں کہ ہم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے، تو ہم نے ان سے عرض کی کہ ہمیں وہ حدیث سنائیں جو آپ نے فتنوں کے متعلق رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے، جس پر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: میرے بعد عنقریب ایسے حکمران ہوں گے جو اقتدار اور بادشاہت کے لیے باہم دست و گریبان ہوں گے اور اس کی خاطر ایک دوسرے کو قتل کریں گے۔“ ہم نے ان سے عرض کی: ”اگر آپ کے علاوہ کوئی اور شخص ہمیں یہ خبر دیتا تو ہم اسے ضرور جھٹلا دیتے“، انہوں نے فرمایا: ”خبردار! یہ سب کچھ ضرور ہو کر رہے گا۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ، امام احمد بن حنبل اور امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔