إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب لا ترجعوا بعدي كفارا يضرب بعضكم رقاب بعض باب: میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔
حدیث نمبر: 7469
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "تَزْعُمُونَ أَنِّي مِنْ آخِرِكُمْ وَفَاةً، أَلَا وَإِنِّي مِنْ أَوَّلِكُمْ وَفَاةً، وَلَتَتَّبِعُنَّنِي أَفْنَادًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٌ؛ لِتَدْلِيسِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ. ترجمہ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم یہ گمان کرتے ہو کہ میں تم سب کے آخر میں وفات پانے والا ہوں، خبردار! میں تم میں سب سے پہلے وفات پانے والا ہوں، اور تم متفرق گروہوں کی صورت میں میرے پیچھے آؤ گے اس حال میں کہ تم ایک دوسرے کی گردنیں مار رہے ہو گے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے اور ولید بن مسلم کی تدلیس کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے۔