إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب لا ترجعوا بعدي كفارا يضرب بعضكم رقاب بعض باب: میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔
حدیث نمبر: 7468
وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّكُمُ الْيَوْمَ عَلَى دِينٍ، وَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ، فَلَا تَمْشُوا الْقَهْقَرَى بَعْدِي ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ. ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم آج ایک (کامل) دین پر قائم ہو اور میں (قیامت کے دن) تمہاری وجہ سے دیگر امتوں پر اپنی کثرت ظاہر کروں گا، لہٰذا میرے بعد الٹے پاؤں (گمراہی کی طرف) نہ پلٹ جانا۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند مجالد بن سعید کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔