إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب لا ترجعوا بعدي كفارا يضرب بعضكم رقاب بعض باب: میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔
حدیث نمبر: 7470
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: تَزْعُمُونَ أَنِّي مِنْ آخِرِكُمْ وَفَاةً، أَلَا وَإِنِّي مِنْ أَوَّلِكُمْ وَفَاةً، وَتَتْبَعُونِي أَفْنَادًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.ترجمہ
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”تم یہ گمان کرتے ہو کہ میں تم میں سب سے آخر میں وفات پاؤں گا، آگاہ رہو! میں تم میں سب سے پہلے وفات پانے والا ہوں، اور تم متفرق گروہوں کی صورت میں میرے پیچھے آؤ گے کہ تم میں سے بعض دوسروں کی گردنیں مار رہے ہوں گے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی اور امام احمد بن حنبل نے سندِ صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے۔