إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب ستكون فتن كقطع الليل المظلم باب: عنقریب اندھیری رات کے ٹکڑوں جیسے فتنے ہوں گے۔
حدیث نمبر: 7462
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَمَا ارْتَفَعَتِ الشَّمْسُ وَنَاسٌ عِنْدَ الْحُجُرَاتِ فَقَالَ: يَا أَهْلَ الْحُجُرَاتِ، سُعِّرَتِ النَّارُ، وَجَاءَتِ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ، وَلَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا وَلَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .ترجمہ
سیدنا عمرو بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سورج بلند ہونے کے بعد (باہر) تشریف لائے جبکہ کچھ لوگ حجروں کے پاس موجود تھے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے حجروں والو! جہنم کی آگ بھڑکا دی گئی ہے اور فتنے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی مانند آپہنچے ہیں، اور اگر تم وہ جان لیتے جو میں جانتا ہوں تو یقیناً تم روتے زیادہ اور ہنستے بہت کم۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔