إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب من صلى الصبح فهو في ذمة الله باب: جس نے صبح کی نماز پڑھی وہ اللہ کی امان میں ہے۔
حدیث نمبر: 7445
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ، فَإِيَّاكُمْ أَنْ يَطْلُبَكُمُ اللَّهُ بِشَيْءٍ مِنْ ذِمَّتِهِ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے صبح (فجر) کی نماز ادا کی وہ اللہ کے عہد و امان میں ہے، پس تم اس بات سے ڈرو کہ اللہ تم سے اپنے اس عہد کے متعلق کسی چیز کا مطالبہ کرے (یعنی اللہ کی پناہ میں آئے ہوئے شخص کو تکلیف پہنچا کر تم اللہ کی گرفت میں نہ آ جاؤ)۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔