إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب فيما كان في زمن علي بن أبي طالب رضي الله عنه باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جو کچھ ہوا۔
حدیث نمبر: 7395
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قِيلَ لَهُ: "مَا مَنَعَكَ أَنْ تَكُونَ قَاتَلْتَ عَلَى نُصْرَتِكَ يَوْمَ الْجَمَلِ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَخْرُجُ قَوْمٌ هَلْكَى لَا يُفْلِحُونَ، قَائِدُهُمُ امْرَأَةٌ، قَائِدُهُمْ فِي الْجَنَّةِ .
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَالْبَزَّارُ .ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا کہ ”آپ کو جنگِ جمل کے روز اپنی نصرت و حمایت میں لڑنے سے کس چیز نے روکا؟“ تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب ایسی قوم نکلے گی جو ہلاک ہونے والی ہے اور وہ کبھی فلاح نہیں پائے گی جس کی سربراہ ایک عورت ہوگی، جبکہ ان کی قائد جنت میں ہوں گی۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام بزار نے روایت کیا ہے۔