❮
❯
حدیث نمبر: 7333
وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، زَعَمَ أَنَّهُ كَانَ يُجَالِسُهُ بِالْكُوفَةِ - قَالَ: فَبَيْنَمَا هُوَ يَوْمًا فِي صُفَّةٍ لَهُ - وَتَحْتَهُ فُلَانَةُ وَفُلَانَةُ امْرَأَتَانِ ذَوَاتَا مَنْصِبٍ وَجَمَالٍ، وَلَهُ مِنْهُمَا وَلَدٌ كَأَحْسَنِ الْوِلْدَانِ - سَقْسَقَ عَلَى رَأْسِهِ عُصْفُورٌ، ثُمَّ قَذَفَ ذَا بَطْنِهِ فَنَكَتَهُ بِيَدِهِ، ثُمَّ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسُ عَبْدِ اللَّهِ بِيَدِهِ لَأَنْ يَمُوتَ آلُ عَبْدِ اللَّهِ ثُمَّ أَتْبَعُهُمْ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ أَنْ يَمُوتَ هَذَا الْعُصْفُورُ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .
ترجمہ

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایک دن کوفہ میں اپنے ایک چبوترے پر تشریف فرما تھے، ان کے نکاح میں فلاں اور فلاں نامی دو ایسی خواتین تھیں جو جاہ و منصب اور حسن و جمال کی مالک تھیں، اور ان سے ان کی ایسی اولاد تھی جو بچوں میں سب سے زیادہ حسین تھی، اسی دوران ایک چڑیا نے ان کے سر کے اوپر چہچہایا اور پھر اپنا فضلہ گرا دیا، انہوں نے اسے اپنے ہاتھ سے جھاڑا اور پھر فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں عبد اللہ کی جان ہے! یقیناً عبد اللہ کے گھر والوں کا انتقال کر جانا اور پھر میرا ان کے پیچھے (موت کی وادی میں) چلے جانا مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ یہ چڑیا مر جائے۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الزهد / حدیث: 7333
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده صحيح
تخریج حدیث «المطالب (3274): مسدد عن إسماعيل بن إبراهيم (ابن علية) عن الجريري عن أبي عثمان عن ابن مسعود؛ قال المحقق: صحيح رجاله كلهم ثقات؛ وابن علية سمع من الجريري قبل الاختلاط (من الحفظ)»