إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب المبادرة إلى الطاعة، وغير ذلك باب: اطاعت کی طرف سبقت کرنے وغیرہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 7334
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِنَّ لِكُلِّ مُؤْمِنٍ ذَنْبًا قَدِ اعْتَادَهُ الْفَيْنَةَ بَعْدَ الْفَيْنَةِ، أَوْ ذَنْبًا لَيْسَ بِتَارِكِهِ حَتَّى يَمُوتَ أَوْ تَقُومَ عَلَيْهِ السَّاعَةُ، إِنَّ الْمُؤْمِنَ خُلِقَ مُذْنِبًا مُفْتَنًا خَطَّاءً نَسِيًّا، فَإِنْ ذُكِّرَ ذَكَرَ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک ہر مومن کا کوئی نہ کوئی ایسا گناہ ہوتا ہے جس کا وہ وقتاً فوقتاً عادی ہوتا ہے، یا کوئی ایسا گناہ ہوتا ہے جسے وہ موت آنے یا اس پر قیامت برپا ہونے تک نہیں چھوڑ پاتا، بلاشبہ مومن کی فطرت میں آزمائش، کثرتِ خطا اور نسیان (بھول چوک) شامل ہے، مگر جب اسے نصیحت کی جائے تو وہ نصیحت قبول کر لیتا ہے۔“ اسے عبد بن حمید نے روایت کیا ہے۔