إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب الترهيب من مساوئ الأعمال، وما جاء في أسوأ الناس منزلة، وفيمن أعجبه عمله باب: برے اعمال سے ترہیب، اور مرتبے میں سب سے بدتر لوگوں اور جسے اپنا عمل اچھا لگے، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7326
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ مِنْ أَسْوَأِ النَّاسِ مَنْزِلَةً مَنْ أَذْهَبَ آخِرَتَهُ بِدُنْيَا غَيْرِهِ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ مرتبہ و مقام کے اعتبار سے لوگوں میں سب سے بدتر وہ شخص ہے جس نے دوسرے کی دنیا کی خاطر اپنی آخرت برباد کر دی۔“ اسے امام ابو داؤد طیالسی نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔