❮
❯
حدیث نمبر: 7325
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "يُمَكِّنُ اللَّهُ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ تَعْمَلُونَ فِيهَا مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَعْمَلُوا، فَإِذَا عَمِلْتُمْ فِيهَا بِالْمَعَاصِي أُدِيلَ مِنْكُمْ عَدَوُّكُمْ فَرَدُّوكُمْ إِلَى أَرْضِ الْعَرَبِ.
قَالَ: فَقُلْتُ عِنْدَ ذَلِكَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تَحْمِلُنَا أَرْضُ الْعَرَبِ وَقَدْ حَدَّثْتَنَا بِكَثْرَةِ الْمُسْلِمِينَ؟ قَالَ: يُنَزِّلُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَكُمْ فِيهَا رِزْقًا كَمَا أَنْزَلَ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ إِذْ تَاهُوا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمہیں زمین میں اقتدار و تمکنت عطا فرمائے گا، پس تم اس میں وہ کام کرو گے جو اللہ چاہے گا کہ تم کرو، پھر جب تم اس زمین میں معصیت اور نافرمانیوں کے مرتکب ہو گے تو تمہارے دشمن کو تم پر غلبہ دے دیا جائے گا جو تمہیں واپس سرزمینِ عرب کی طرف دھکیل دیں گے“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اس پر میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! سرزمینِ عرب ہمارا بوجھ کیسے اٹھا سکے گی جبکہ آپ نے ہمیں مسلمانوں کی کثرت کی خبر دی ہے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل تمہارے لیے وہاں اس طرح رزق نازل فرمائے گا جیسے اس نے بنی اسرائیل کے لیے اس وقت نازل فرمایا تھا جب وہ (میدانِ تیہ میں) بھٹک رہے تھے“، اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ الموصلی نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الزهد / حدیث: 7325
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ موسى بن مطير متهم بالكذب
تخریج حدیث «المطالب (4472): أبو يعلى عن غسان بن الربيع عن موسى (بن مطير) عن أبيه عن أنس؛ قال المحقق: غسان ضعيف، وموسى بن مطير متهم بالكذب، وأبوه ضعيف»