❮
❯
حدیث نمبر: 7320
وَعَنْ أَبِي فَاخِتَةَ التَّيْمِيِّ - مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ - قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ ابْنَ أَخِي قَدِ اجْتَهَدَ فِي الْعِبَادَةِ وَأَجْهَدَ نَفْسَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تِلْكَ شِرَّةُ الْإِسْلَامِ، لِكُلِّ شِرَّةٍ فَتْرَةٌ، فَارْقُبْهُ عِنْدَ فَتْرَتِهِ، فَإِنْ قَارَبَ فَلَعَلَّهُ، وَإِنْ هَلَكَ فَتَبًّا لَهُ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مُرْسَلًا، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مَرْفُوعٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَتَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ فِي بَابِ ضَرَاوَةِ الْإِسْلَامِ وَشِرَّتِهِ.
ترجمہ

ابو فاختہ تیمی رحمہ اللہ (جو اہلِ کوفہ میں سے ہیں) سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا: ”اے اللہ کے رسول! بے شک میرا بھتیجا عبادت میں جی توڑ محنت کر رہا ہے اور اس نے خود کو (انتہائی) مشقت میں ڈال رکھا ہے،“ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ اسلام کا (ابتدائی) جوش و خروش ہے، اور ہر جوش کے لیے ایک ٹھہراؤ اور سستی کا دور ہوتا ہے، پس تم سستی کے اس دور میں اس کی نگرانی کرو، اگر اس نے (اعتدال اور) میانہ روی اختیار کی تو قوی امید ہے کہ وہ (کامیاب ہو جائے گا)، اور اگر وہ (غلو کی وجہ سے) ہلاک ہو گیا تو اس کے لیے ہلاکت و بربادی ہے۔“ اسے امام مسدد نے مرسل روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ اس کا ایک مرفوع شاہد سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے جو کتاب الایمان میں باب ضراوۃ الاسلام وشرتہ میں گزر چکا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الزهد / حدیث: 7320
درجۂ حدیث محدثین: مرسل
تخریج حدیث «رواه مسدد مرسلا، ورواته ثقات»