إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب في التؤدة، وما جاء في الشهرة والاجتهاد في العبادة باب: سنجیدگی و وقار (تؤدہ) کا بیان، اور شہرت اور عبادت میں محنت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "التُّؤَدَةُ فِي كُلِّ شَيْءٍ حَسَنٌ إِلَّا فِي أُمُورِ الْآخِرَةِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مَرْفُوعٌ مِنْ حَدِيثِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ، وَالْبَيْهَقِيُّ.
التُّؤَدَةُ - بِضَمِّ الْمُثَنَّاةِ فَوْقُ، وَبَعْدَهَا هَمْزَةٌ مَفْتُوحَةٌ، ثُمَّ دَالٌ مُهْمَلَةٌ مَفْتُوحَةٌ وَ(تَاءُ) تَأْنِيثٍ - : هِيَ التَّأَنِّي وَالتَّثَبُّتُ وَعَدَمُ الْعَجَلَةِ.
وَلَهُ شَوَاهِدُ، وَتَقَدَّمَ كُلُّ ذَلِكَ فِي الْأَدَبِ فِي بَابِ الرِّفْقِ وَالْأَنَاةِ.سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہر معاملے میں بردباری، وقار اور ٹھہراؤ بہتر ہے سوائے آخرت کے امور کے۔“ اسے امام مسدد نے موقوفاً ایک صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز اس کا ایک شاہد سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی حدیث سے مرفوعاً بھی مروی ہے جسے امام ابوداؤد نے اپنی سنن میں، امام حاکم نے (اور اسے صحیح قرار دیا) اور امام بیہقی نے روایت کیا ہے۔ «التُّؤَدَةُ» (جسے تاء کے ضمہ، ہمزہ اور دال کے فتحہ کے ساتھ پڑھا جاتا ہے) کا لغوی معنی ”تأنی، تثبت اور جلد بازی سے گریز کرنا“ ہے۔ اس کے متعدد شواہد ہیں، اور یہ سب ادب کے بیان میں باب الرفق والاناۃ میں گزر چکا ہے۔