إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب ما جاء في الإيثار والرياء باب: ایثار اور ریاکاری کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ أَبِي هِنْدَ الدَّارِيِّ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَنْ قَامَ بِأَخِيهِ مَقَامَ رِيَاءٍ رَاءَى اللَّهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَسَمَّعَ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ، وَالْبَيْهَقِيُّ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو هِنْدَ هُوَ ابْنُ عَمِّ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ وَأَخُوهُ لِأُمِّهِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ جُمْلَةُ أَحَادِيثَ مِنْ هَذَا فِي آخِرِ كِتَابِ الْعِلْمِ فِي بَابِ الرِّيَاءِ.سیدنا ابو ہند الداری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اپنے کسی (مسلمان) بھائی کے ساتھ دکھاوے اور شہرت کے لیے کھڑا ہوا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے (عبرت ناک طریقے سے) مشہور کرے گا اور اس کی ریاکاری کا چرچا لوگوں میں عام کر دے گا۔“ اسے حارث نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، نیز امام احمد بن حنبل نے جید سند کے ساتھ، اور بیہقی اور طبرانی نے بھی اسے روایت کیا ہے۔ ابو ہند، سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ کے چچا زاد اور ان کے ماں شریک بھائی ہیں، اور اس موضوع کی متعدد احادیث کتاب العلم کے آخر میں باب الریاء میں گزر چکی ہیں۔