إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب ما جاء في الإيثار والرياء باب: ایثار اور ریاکاری کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7312
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ كَانَ لَهُ قَمِيصَانِ فَلْيَكْسُ أَحَدَهُمَا أَوْ لِيَتَصَدَّقْ بِأَحَدِهِمَا".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ بِسَنَدٍ فِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مغفل المزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے پاس دو قمیصیں ہوں، اسے چاہیے کہ وہ ان میں سے ایک (کسی ضرورت مند کو) پہنا دے یا ان میں سے ایک کا صدقہ کر دے۔“ اسے حارث بن ابی اسامہ نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں عبد العزیز بن ابان بن محمد شامل ہے، اور وہ ضعیف راوی ہے۔