❮
❯
حدیث نمبر: 7311
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "تَقَبَّلُوا لِي سِتًّا أَتَقَبَّلْ لَكُمْ بِالْجَنَّةِ: إِذَا حَدَّثَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَكْذِبْ، وَإِذَا وَعَدَ فَلَا يُخْلِفُ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ فَلَا يَخُنْ، غُضُّوا أَبْصَارَكُمْ، وَكُفُّوا أَيْدِيَكُمْ، وَاحْفَظُوا فُرُوجَكُمْ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَنْهُ أَبُو يَعْلَى (وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ).
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میری خاطر چھ چیزوں کی ضمانت دے دو، میں تمہارے لیے جنت کی ضمانت دیتا ہوں: جب تم میں سے کوئی بات کرے تو جھوٹ نہ بولے، جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی نہ کرے، جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت نہ کرے، اپنی نگاہوں کو نیچا رکھو، اپنے ہاتھوں کو (تکلیف پہنچانے سے) روکے رکھو اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے، ان سے ابو یعلیٰ نے اور ان سے امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں نقل کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الزهد / حدیث: 7311
درجۂ حدیث محدثین: الحديث صحيح من طريق آخر
تخریج حدیث «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8018، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2560»