إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب ما جاء في حفظ الفرج واللسان باب: شرمگاہ اور زبان کی حفاظت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7310
وَعَنْ عِقَالِ بْنِ شَيْبَةَ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: "احْفَظْ مَا بَيْنَ لَحْيَيْكَ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْكَ، قَالَ: فَوَلَّيْتُ وَأَنَا أَقُولُ: حَسْبِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .ترجمہ
عقال بن شیبہ کے پردادا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے دو جبڑوں کے درمیانی عضو (زبان) اور اپنی دونوں ٹانگوں کے درمیانی عضو (شرمگاہ) کی حفاظت کرو۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں (یہ جامع نصیحت سن کر) وہاں سے پیٹھ پھیر کر واپس پلٹا تو میں یہ ورد کر رہا تھا: «حَسْبِي» ”میرے لیے یہی کافی ہے“۔ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔