❮
❯
حدیث نمبر: 7309
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ يَقُولُ: "لَمَكَانُكُمْ مِنَ الْجَنَّةِ، يَعْنِي: مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَحَفِظَ مَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
.
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو لوگوں سے خطاب فرماتے ہوئے سنا، آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”تمہارے لیے جنت میں مقام (کی ضمانت) ہے، یعنی اس شخص کے لیے جس نے اپنے دونوں جبڑوں کے درمیان والی چیز (زبان) کی حفاظت کی اور اپنی دونوں ٹانگوں کے درمیان والی چیز (شرمگاہ) کی حفاظت کی۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الزهد / حدیث: 7309
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لانقطاعه بين سعيد بن أبي هلال وابن عباس
تخریج حدیث «مسند أبي يعلى (4685): أبو كريب عن سعيد بن شرحبيل عن الليث عن خالد بن يزيد عن سعيد بن أبي هلال عن ابن عباس عن عائشة؛ قال حسين أسد: إسناده ضعيف؛ سعيد بن أبي هلال لم يدرك ابن عباس (من الحفظ)»