إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب مضاعفة الثناء، وما جاء في البكاء من خشية الله باب: ثنا کے دوچند ہونے، اور اللہ کے خوف سے رونے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7302
وَعَنْ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "مَا اسْتَقَرَّ لِعَبْدٍ ثَنَاءٌ فِي الْأَرْضِ حَتَّى يَسْتَقِرَّ فِي السَّمَاءِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا.ترجمہ
کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”کسی بندے کے لیے زمین پر (خیر و بھلائی کی) تعریف اس وقت تک پائیدار اور مستحکم نہیں ہوتی جب تک کہ وہ آسمان میں مستحکم نہ ہو جائے“۔ اسے امام مسدد نے موقوفاً روایت کیا ہے۔