❮
❯
حدیث نمبر: 7301
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - إِذَا رَضِيَ عَنِ الْعَبْدِ أَثْنَى عَلَيْهِ تِسْعَةَ أَضْعَافٍ مِنَ الْخَيْرِ لَمْ يَعْمَلْهُ، وَإِذَا سَخِطَ عَلَى الْعَبْدِ أَثْنَى عَلَيْهِ تِسْعَةَ أَضْعَافٍ مِنَ الشَّرِّ لَمْ يَعْمَلْهُ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، فَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: "إِذَا رَضِيَ وَإِذَا سَخِطَ". وَفِي رِوَايَةٍ: "إِذَا أَحَبَّ وَإِذَا أَبْغَضَ".
.
ترجمہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ عزوجل جب کسی بندے سے راضی ہوتا ہے تو اس کی نیکیوں پر ایسی نو گنا زیادہ خیر کے ساتھ اس کی ثناء فرماتا ہے جو اس نے (بذاتِ خود) سر انجام نہیں دی ہوتی، اور جب وہ کسی بندے سے ناراض ہوتا ہے تو اس کی برائیوں پر ایسی نو گنا زیادہ برائی کے ساتھ اس کا ذکر فرماتا ہے جو اس نے نہیں کی ہوتی۔“ اس حدیث کو عبد بن حمید، حارث بن ابی اسامہ، ابو یعلی اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، نیز امام احمد بن حنبل نے بھی اسے روایت کیا ہے، چنانچہ ایک روایت کے الفاظ ”جب وہ راضی ہو اور جب وہ ناراض ہو“ ہیں، جبکہ دوسری روایت میں ”جب وہ محبت کرے اور جب وہ بغض رکھے“ کے الفاظ مروی ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الزهد / حدیث: 7301
درجۂ حدیث محدثین: الحديث صحيح من طريق آخر
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 10945»