❮
❯
حدیث نمبر: 7285
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "يَا أَبَا ذَرٍّ، ارْفَعْ بَصَرَكَ فَانْظُرْ أَرْفَعَ رَجُلٍ تَرَاهُ فِي الْمَسْجِدِ، قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ جَالِسٌ عَلَيْهِ حُلَّةٌ لَهُ، قُلْتُ: هَذَا، قَالَ: يَا أَبَا ذَرٍّ، ارْفَعْ بَصَرَكَ فَانْظُرْ أَوْضَعَ رَجُلٍ تَرَاهُ فِي الْمَسْجِدِ، قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ ضَعِيفٌ عَلَيْهِ أَخْلَاقٌ لَهُ، قَالَ: قُلْتُ: هَذَا، قَالَ: فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهَذَا أَفْضَلُ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ قُرَابِ الْأَرْضِ مِنْ هَذَا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
ترجمہ

سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (مجھ سے) فرمایا: ”اے ابو ذر! اپنی نگاہ اٹھاؤ اور دیکھو، تمہیں مسجد میں جو شخص سب سے زیادہ معزز و بلند مرتبہ نظر آتا ہے (اس کی نشاندہی کرو)۔“ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نگاہ دوڑائی تو ایک صاحب نظر آئے جو (نہایت عمدہ) جبہ پہنے بیٹھے تھے، میں نے عرض کیا: (حضور!) یہ شخص۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابو ذر! اب اپنی نگاہ اٹھاؤ اور مسجد میں جو شخص تمہیں سب سے زیادہ معمولی اور خستہ حال دکھائی دے اسے دیکھو۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے دیکھا تو ایک انتہائی کمزور و ناتواں شخص نظر آیا جس نے بوسیدہ کپڑے پہن رکھے تھے، میں نے عرض کیا: (یا رسول اللہ!) یہ شخص۔ تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! یہ (خستہ حال) شخص اللہ کے نزدیک قیامت کے دن اس (معزز لباس والے) جیسے زمین بھر کے لوگوں سے بھی زیادہ بہتر اور افضل ہے۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور الفاظ انہی کے ہیں، نیز اسے امام احمد بن حنبل، حارث بن ابی اسامہ اور ابویعلی موصلی نے بھی روایت کیا ہے اور ان سے امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں اس کی تخریج کی ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الزهد / حدیث: 7285
درجۂ حدیث محدثین: الحديث صحيح من طريق آخر
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 20982، وأخرجه مسند البزار برقم: 3979، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17881، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 681»