إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب فيمن يؤثر الدنيا على الدين، ومن كانت نيته طلب الدنيا أو الآخرة، وكيف العمل لهما باب: جو دنیا کو دین پر ترجیح دے، اور جس کی نیت دنیا یا آخرت کی طلب ہو، اور دونوں کے لیے عمل کیسے ہو۔
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَيْزَارِ قَالَ: لَقِيتُ شَيْخًا بِالرَّمْلِ مِنَ الْأَعْرَابِ كَبِيرًا، فَقُلْتُ لَهُ: لَقِيتَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقُلْتُ: مَنْ؟ قَالَ: عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقُلْتُ لَهُ: فَمَا سَمِعْتَهُ يَقُولُ؟ قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: احْرِزْ لِدُنْيَاكَ كَأَنَّكَ تَعِيشُ أَبَدًا، وَاعْمَلْ لِآخِرَتِكَ كَأَنَّكَ تَمُوتُ غَدًا.
رَوَاهُ الْحَارِثُ. عبید اللہ بن عیزار بیان کرتے ہیں کہ میں ریتیلے علاقے (رمل) میں ایک معمر اعرابی سے ملا تو میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کی ملاقات رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے کسی سے ہوئی ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں، میں نے پوچھا کہ وہ کون تھے؟ انہوں نے کہا کہ وہ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ تھے، میں نے دریافت کیا کہ آپ نے انہیں کیا فرماتے ہوئے سنا؟ انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اپنی دنیا کے لیے (اس طرح) مال و اسباب جمع کر گویا تجھے ہمیشہ زندہ رہنا ہے، اور اپنی آخرت کے لیے (ایسے) عمل کر گویا تو کل ہی وفات پا جائے گا۔“ اس حدیث کو امام حارث نے روایت کیا ہے۔