إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب فيمن يؤثر الدنيا على الدين، ومن كانت نيته طلب الدنيا أو الآخرة، وكيف العمل لهما باب: جو دنیا کو دین پر ترجیح دے، اور جس کی نیت دنیا یا آخرت کی طلب ہو، اور دونوں کے لیے عمل کیسے ہو۔
حدیث نمبر: 7264
وَعَنْهُ رَفَعَهُ قَالَ: "إِنَّ اللَّهَ يُعْطِي الدُّنْيَا عَلَى نِيَّةِ الْآخِرَةِ، وَأَبَى أَنْ يُعْطِيَ الْآخِرَةَ عَلَى نِيَّةِ الدُّنْيَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي سَنَدِهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ آخرت کی نیت و ارادے پر دنیا بھی عطا فرما دیتا ہے، لیکن اس نے اس بات سے ابا فرمایا ہے کہ وہ محض دنیا کی نیت پر آخرت (کی نعمتیں) عطا کرے“، اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام صراحت سے ذکر نہیں کیا گیا۔