إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب في هوان الدنيا على الله عز وجل وأنها سجن المؤمن باب: اللہ عزوجل کے نزدیک دنیا کی بے قدری، اور یہ کہ وہ مومن کا قید خانہ ہے۔
حدیث نمبر: 7249
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرَّ بِسَخْلَةِ شَاةٍ مَيْتَةٍ، فَقَالَ: أَتَرَوْنَ هَذَا هَانَ عَلَى أَهْلِهِ؟ قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ: فَزَوَالُ الدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذَا عَلَى أَهْلِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھے کہ آپ کا گزر بکری کے ایک مرے ہوئے بچے پر ہوا، تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ (مردار) اپنے مالکوں کی نظر میں بے قیمت اور ذلیل ہو چکا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں، تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً دنیا کا ختم ہو جانا اللہ تعالیٰ کے ہاں اس سے بھی زیادہ معمولی اور ہیچ ہے جتنا کہ یہ (مرا ہوا بچہ) اپنے مالکوں کے نزدیک بے وقعت ہے“، اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔