إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب في هوان الدنيا على الله عز وجل وأنها سجن المؤمن باب: اللہ عزوجل کے نزدیک دنیا کی بے قدری، اور یہ کہ وہ مومن کا قید خانہ ہے۔
حدیث نمبر: 7250
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ الْكَافِرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَالْحَاكِمُ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَالْبَزَّارُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَغَيْرُهُ مِنْ حَدِيثِ سَلْمَانَ، وَتَقَدَّمَ فِي الْأَطْعِمَةِ فِي بَابِ التَّرْهِيبِ مِنَ الْإِمْعَانِ مِنَ الشِّبَعِ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے۔“ اسے احمد بن منیع اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، نیز احمد بن حنبل اور حاکم نے اسے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی حدیث سے، بزار نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے، اور ابو یعلیٰ موصلی وغیرہ نے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی حدیث سے روایت کیا ہے، اور یہ اطعمہ میں شکم سیری میں حد سے بڑھنے پر وعید کے باب میں گزر چکی ہے۔