إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب في هوان الدنيا على الله عز وجل وأنها سجن المؤمن باب: اللہ عزوجل کے نزدیک دنیا کی بے قدری، اور یہ کہ وہ مومن کا قید خانہ ہے۔
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ قَدْ أَلْقَاهَا أَهْلُهَا، فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ، وَأَصْلُهُ فِي مُسْلِمٍ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ وَغَيْرِهِ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ مِنْ حَدِيثِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ. سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک مری ہوئی بکری کے پاس سے گزرے جسے اس کے مالکوں نے (ناکارہ سمجھ کر) پھینک دیا تھا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ دنیا اس سے بھی کہیں زیادہ بے وقعت اور حقیر ہے جتنی یہ مری ہوئی بکری اپنے مالکوں کی نظر میں حقیر ہے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی اور امام احمد بن حنبل نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے، جبکہ اس کی اصل صحیح مسلم میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے مروی ہے، نیز امام احمد بن حنبل نے اسے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ وغیرہ کی حدیث سے اور امام ترمذی نے اسے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی روایت سے نقل کر کے صحیح قرار دیا ہے۔