إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التوبة والاستغفار— توبہ اور استغفار کا بیان۔
باب ترك الاستغفار للمشركين، وما جاء في استغفار الولد لوالده، وكفارة المجلس باب: مشرکین کے لیے استغفار ترک کرنا، اور بیٹے کا اپنے والد کے لیے استغفار اور کفارۂ مجلس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7242
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "يُرْفَعُ لِلْعَبْدِ الدَّرَجَةُ فَيَقُولُ: أَنَّى لِي هَذِهِ؟ فَيُقَالُ: بِاسْتِغْفَارِ ابْنِكَ لَكَ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ، وَتَقَدَّمَ فِي الْأَدَبِ فِي بَابِ فِعْلِ الْخَيْرِ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں بندے کے درجے کو بلند کیا جاتا ہے تو وہ (تعجب سے) عرض کرتا ہے کہ اے میرے رب! مجھے یہ مقام کیسے حاصل ہوا؟ تو اسے بتایا جاتا ہے کہ یہ تمہارے بیٹے کی تمہارے حق میں دعائے مغفرت کرنے کی بدولت ہے۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، اور یہ ادب میں نیکی کرنے کے باب میں گزر چکی ہے۔