إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التوبة والاستغفار— توبہ اور استغفار کا بیان۔
باب في أي حين يستغفر، وما جاء في سيد الاستغفار باب: کس وقت استغفار کرے، اور سید الاستغفار کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7238
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "يَنْزِلُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، فَيَقُولُ: هَلْ مِنْ سَائِلٍ فَأُعْطِيَهُ؟ هَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ فَأَغْفِرَ لَهُ؟ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل ہر رات آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے: کیا کوئی مانگنے والا ہے کہ میں اسے عطا کروں؟ کیا کوئی بخشش طلب کرنے والا ہے کہ میں اسے معاف کر دوں؟ یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔“ اسے امام ابو بکر بن ابی شیبہ، ابو یعلیٰ اور احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔