❮
❯
حدیث نمبر: 7237
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: عَلَيْكُمْ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَالِاسْتِغْفَارِ، فَأَكْثِرُوا مِنْهُمَا؛ فَإِنَّ إِبْلِيسَ قَالَ: أَهْلَكْتُ النَّاسَ بِالذُّنُوبِ فَأَهْلَكُونِي بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَالِاسْتِغْفَارِ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ أَهْلَكْتُهُمْ بِالْأَهْوَاءِ، وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَابْنُ أَبِي عَاصِمٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ.
ترجمہ

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ اور «الِاسْتِغْفَارُ» ”اللہ سے بخشش طلب کرنے“ کو لازم پکڑو اور ان دونوں کی کثرت کیا کرو؛ کیونکہ ابلیس نے کہا ہے کہ: میں نے لوگوں کو گناہوں کے ذریعے ہلاک کیا مگر انہوں نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» اور «الِاسْتِغْفَارُ» کے ذریعے مجھے ہلاک (ناکام) کر دیا، چنانچہ جب میں نے یہ صورتِ حال دیکھی تو میں نے انہیں نفسانی خواہشات کے ذریعے ہلاک کرنا شروع کر دیا جبکہ وہ (اپنے زعم میں) یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں۔“ اسے امام ابو یعلیٰ الموصلی اور ابن ابی عاصم نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التوبة والاستغفار / حدیث: 7237
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه أبو يعلى الموصلي ، وابن أبي عاصم بسند ضعيف»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6918، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17105، 17574، 17869، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3261»