إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التوبة والاستغفار— توبہ اور استغفار کا بیان۔
باب اسمح يسمح لك، وما جاء في استتابة المرتد، وغير ذلك باب: نرمی کرو، تمہارے ساتھ نرمی کی جائے گی؛ نیز مرتد سے توبہ کا مطالبہ کرنے وغیرہ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7229
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "اسْمَحْ يُسْمَحْ لَكَ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ فِي زَوَائِدِهِ عَلَى الْمُسْنَدِ.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم (دوسروں کے ساتھ) نرمی اور درگزر کا معاملہ کرو، تمہارے ساتھ بھی نرمی اور درگزر کا معاملہ کیا جائے گا۔“ اس حدیث کو حارث بن ابی اسامہ اور عبداللہ بن احمد بن حنبل نے مسند احمد پر اپنے زوائد میں روایت کیا ہے۔