❮
❯
حدیث نمبر: 7228
عَنْ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: "سَأَلْتُ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ مُجَاوِرٌ بِمَكَّةَ، وَكَانَ نَازِلًا فِي بَنِي فِهْرٍ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ: هَلْ كُنْتُمْ تَدْعُونَ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ مُشْرِكًا؟ قَالَ: مَعَاذَ اللَّهِ! فَفَرِحَ لِذَلِكَ، قَالَ: هَلْ كُنْتُمْ تَدْعُونَ أَحَدًا مِنْهُمْ كَافِرًا؟ قَالَ: لَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مَوْقُوفًا بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، ابو سفیان بیان کرتے ہیں کہ جب وہ مکہ مکرمہ میں بنو فہر کے ہاں مقیم تھے تو میں نے ان سے دریافت کیا، اسی دوران ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ لوگ اہل قبلہ (مسلمانوں) میں سے کسی کو مشرک قرار دیتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: «مَعَاذَ اللَّهِ» ”اللہ کی پناہ!“، یہ سن کر وہ شخص بہت خوش ہوا، پھر اس نے پوچھا کہ کیا آپ ان میں سے کسی کو کافر کہتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”نہیں۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے موقوفاً روایت کیا ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب التوبة والاستغفار / حدیث: 7228
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «رواه أبو يعلى موقوفا بسند صحيح»