❮
❯
حدیث نمبر: 7187
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "اعْبُدِ اللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ، فَإِنْ لَمْ تَكُنْ تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ، وَعُدَّ نَفْسَكَ فِي الْمَوْتَى، وَاتَّقِ دَعْوَاتِ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهَا مُسْتَجَابَاتٌ، وَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَشْهَدَ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ وَصَلَاةَ الْغَدَاةِ فِي جَمَاعَةٍ فَلْيَفْعَلْ وَلَوْ حَبْوًا، وَاعْلَمْ أَنَّ قَلِيلًا يُغْنِيكَ خَيْرٌ مِنْ كَثِيرٍ يُلْهِيكَ، وَاعْلَمْ أَنَّ الْبِرَّ لَا يَبْلَى، وَإِنَّ الْإِثْمَ لَا يُنْسَى".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ بِسَنَدٍ فِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَسَمَّى الرَّجُلَ الْمُبْهَمَ جَابِرًا، وَمِنْ طَرِيقِهِ رَوَاهُ الْمُنْذِرِيُّ، وَقَالَ: لَا يَحْضُرُنِي حَالُهُ.
لَكِنْ لَهُ شَاهِدٌ صَحِيحٌ، وَتَقَدَّمَ فِي الدَّعَوَاتِ فِي بَابِ دَعْوَةِ الْمَظْلُومِ.
ترجمہ

سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ کی بندگی اس طرح کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو، پس اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے تو وہ یقیناً تمہیں دیکھ رہا ہے، اور اپنے آپ کو مردوں میں شمار کرو، اور مظلوم کی بددعاؤں سے بچو کیونکہ وہ یقیناً بارگاہِ الہی میں مقبول ہوتی ہیں، اور تم میں سے جو شخص عشاء اور صبح کی نماز باجماعت پڑھنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ اسے ضرور کرے خواہ اسے (گھٹنوں کے بل) رینگ کر ہی کیوں نہ آنا پڑے، اور جان لو کہ وہ قلیل مال جو تمہیں کفایت کر جائے اس کثیر مال سے بہتر ہے جو تمہیں (یادِ الہی سے) غافل کر دے، اور یہ جان لو کہ نیکی کبھی پرانی نہیں ہوتی اور گناہ کبھی فراموش نہیں کیا جاتا۔“ اسے امام مسدد نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں ایک راوی کا نام مذکور نہیں ہے، اور امام طبرانی نے اسے ’المعجم الکبیر‘ میں روایت کر کے اس مبہم راوی کا نام ’جابر‘ بتایا ہے، اور اسی طریق سے اسے امام منذی نے روایت کیا اور فرمایا کہ اس راوی کے حالات میرے علم میں نہیں ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المواعظ / حدیث: 7187
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه مسدد بسند فيه راو لم يسم، ورواه الطبراني في الكبير، وسمى الرجل المبهم جابرا، ومن طريقه رواه المنذري، وقال: لا يحضرني حاله»