إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواعظ— نصیحتوں کا بیان۔
باب جامع في المواعظ باب: نصیحتوں کا جامع باب۔
حدیث نمبر: 7186
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّهُ مَرَّ بِمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ وَهُوَ يَبْنِي بِنَاءً لَهُ، فَقَالَ: أَيُّهَا الْعَبِيدُ ابْنُوا شَدِيدًا، وَأَمِّلُوا بَعِيدًا، وَعِيشُوا قَلِيلًا، وَاقْصُمُوا فَسَوْفَ تُقْصَمُ، وَالْمَوْعِدُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا.ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ مروان بن حکم کے پاس سے گزرے جبکہ وہ اپنی ایک عمارت تعمیر کروا رہا تھا، تو آپ رضی اللہ عنہ نے (بطورِ تنبیہ) فرمایا: ”اے بندو! خوب مضبوط عمارتیں تعمیر کر لو، لمبی لمبی امیدیں وابستہ کر لو اور تھوڑی سی زندگی بسر کر لو، تم (دوسروں کو) پاش پاش کرو گے تو عنقریب تمہیں بھی پاش پاش کر دیا جائے گا، اور (حساب و کتاب کی حتمی) جائے ملاقات اللہ عزوجل کی بارگاہ ہے۔“ اسے امام مسدد نے موقوفاً روایت کیا ہے۔