إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب في المسح على الخفين باب: موزوں پر مسح کا بیان۔
حدیث نمبر: 717
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ، قَالَ: " كُنَّا نَكُونُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ لَا نَنْزِعُ خِفَافَنَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ لِحَاجَةٍ، فَقَضَيْنَاهَا، وَنَكُونُ مَعَهُ فِي الْحَضَرِ يَوْمًا وَلَيْلَةً نَمْسَحُ عَلَى خِفَافِنَا" .ترجمہ
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ سفر میں ہوتے تو قضائے حاجت کی ضرورت کے باوجود تین دن اور ان کی راتوں تک اپنے موزے نہیں اتارتے تھے بلکہ اسی حالت میں وہ مدت پوری کرتے تھے، اور جب ہم آپ ﷺ کی معیت میں مقیم ہوتے تو ہم ایک دن اور ایک رات اپنے موزوں پر مسح کیا کرتے تھے۔“